ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پی سی بی نے قومی ٹیم کا تمام کوچنگ اسٹاف برطرف کر دیا
باولنگ کوچ اظہر محمود، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گراونٹ فلاور اور مینیجر طلعت علی کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی
محمد علی ہفتہ 13 جولائی 2019 23:10
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کا تمام کوچنگ اسٹاف برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باولنگ کوچ اظہر محمود، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گراونٹ فلاور اور مینیجر طلعت علی کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ جبکہ انضمام الحق کو بھی چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی، نئے بیٹنگ اور بولنگ کوچ کا تقرر کرے گی، منیجر طلعت علی کو بھی فارغ کردیا جائے گا، ان کے عہدے کے لیے اشتہار دیا جائے گا اور یوں پاکستان بھی آسٹریلیا کی طرز پر پروفیشنل کرکٹ منیجر کا تقرر کرے گا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کا پی سی بی انتظامیہ جائزہ لے گی جس کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا، اگست میں نئی تقرریاں مکمل کر لی جائیں گی تاکہ ستمبر میں سری لنکا کی سیریز سے قبل نیا کوچنگ اسٹاف ذمے داریاں سنبھال سکے۔چیئرمین احسان مانی کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر اگلے چار سال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ شارٹ ٹرم تقرری کی جائے اور کچھ عرصے بعد طویل المیعاد بنیادوں پر تقرر کیا جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.