سی آئی اے کے ہیڈکوارٹر میں نصب ”کرپٹوز“ کے کوڈ کو 30 سال سے حل نہیں کیا جا سکا
امین اکبر ہفتہ 13 جولائی 2019 23:56
کرپٹوز(Kryptos) ایک مجسمہ نما فن پارہ ہے، جس پر ایک امریکی آرٹسٹ جم سانبورن نے ایک کوڈ کندہ کیا ہے۔ اس فن پارے کو نومبر 1990 میں سی آئی اے کے ہیڈکوارٹر میں نصب کیا گیا تھا۔ تب سے آج تک کوئی بھی اس کوڈ کو مکمل طور پر حل نہیں کر سکا۔
سی آئی اے کے ماہرین، پیشہ ور اور شوقیہ افراد 12 فٹ کے تانبے کے بلاک پر بنے 1800 حروف کوڈ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس کوڈ کو مکمل حل نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین اس کوڈ کے چارپیغامات میں سے تین پیغامات کو حل کر چکے ہیں لیکن چوتھا پیغام ابھی تک کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔
(جاری ہے)
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرپٹوز کے پہلے 3 پیغام اس کی تعمیر کے پہلے 8 سالوں میں حل کر لیے گئے تھے۔اس کے بعد سے کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے دو پیغامات بہت سادے ہیں۔ کرپٹو گرافی کا علم رکھنے والا کوئی بھی شخص انہیں حل کر سکتا ہے۔تیسرا حصہ کچھ زیادہ پیچیدہ ہے لیکن وہ بھی حل کر لیا گیا۔ اب ہر کوئی چوتھے حصے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔
30 سالوں سے سی آئی اے، این ایس اے اور دنیا بھر کے کرپٹو گرافی کے ماہرین چوتھے حصے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت کرپٹوز کے چوتھے حصے کو حل کرنے کے لیے کئی عالمی گروپ بن گئے ہیں۔ ان گروپوں میں ہزاروں افراد اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بہت سے افراد جم سانبورن سے ملتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ انہیں کوئی اشارہ دیں گے لیکن وہ لوگوں کو بہتر سے بہتر اندازہ لگانےمیں مشغول رکھتے ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ جم اس حصہ کو حل کرنے کے اشارے نہیں دیتے۔ وہ ماضی میں اسے حل کرنے کے ایک نہیں دو اشارے دے چکے ہیں۔
چند سال پہلے انہوں نے اشارہ دیا کہ 97 حروف کے پیغام میں 64 سے 69 ویں حروف NYPVTTہے۔ اس کا ترجمہ BERLIN کیا گیا۔کچھ سال بعد انہوں نے 70 سے 74 ویں حروف کے بارے بتایا، جو CLOCK تھا۔بدقسمتی سے ماہرین کو برلن کلاک کے دو الفاظ سےبھی زیادہ مدد نہیں مل سکی۔
ایک سوال کے جواب میں جم سانبورن نے بتایا کہ وہ اس حصے کا حل کسی شخص کے پاس جمع کرا چکے ہیں، اگر کوئی اسے حل کر لے گا تو وہ شخص اس کی تصدیق کر دےگا۔ جم نے مزید بتایا کہ وہ اس کا حل ایک سیفٹی باکس میں بھی رکھ چکے ہیں، ہو سکتا ہے کہ جم کی وفات کے بعد اسے ظاہر کر دیا جائے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.