اوریگون کےطلباء نے دنیا کا سب سے بڑا چاک کا ٹکڑا بنا لیا
امین اکبر ہفتہ 13 جولائی 2019 23:56
اوریگون کے ایک کالج کے طلباء کے گروپ نے دنیا کا سب سے بڑا چاک کاٹکڑا تیار کیا ہے، 6 فٹ اونچا یہ چاک کا ٹکڑا دنیا کا سب سے بڑا چاک کا ٹکڑا ہے۔
ریڈ کالج کے طلباء کا کہنا ہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اس چاک کی پیمائش کی ہے۔ یہ چاک 6 فٹ اونچا ہے اور اس کا قطر 24 انچ ہے۔ طلباء ابھی تک گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے اس چاک کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا چاک تسلیم کیے جانے کےاعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
اس سے پہلے دنیا کے سب سے بڑے چاک کا ریکارڈ پٹسبرگ ہائی سکول کے طلباء کے پاس تھا۔ 2010 میں بنائے گئے اس چاک کی لمبائی 5 فٹ 11 انچ تھی اور اس کا قطر 23 انچ تھا۔
طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے پلاسٹر اور پانی کو سلنڈر نما ٹیوب میں ڈال کر اس چاک کو بنایا ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ اگر اس چاک کو دنیا کے سب سے بڑے چاک کا اعزاز مل گیا تو انہیں ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ 1000 پاؤنڈ وزنی اس چاک کو تہہ خانے سے کیسے باہر نکالیں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.