ایران کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے، برطانیہ

اتوار 14 جولائی 2019 10:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن تہران کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیش آنے والے واقعات پر ان کا ملک بہت محتاط طریقے سے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہا ہے اور ایران سے کہنا ہے کہ برطانیہ صورت حال مزید خراب یا پیچیدہ نہں بنانا چاہتا۔انھوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے تعاون سے ان بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کی کوشش کرے گا جو آبنائے ہرمز کے راستے سے گذرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :