امریکی سفارتکار جاپان کے ساتھ اتحاد میں رد و بدل پر مذاکرات کے خواہشمند

اتوار 14 جولائی 2019 10:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) امریکا کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار برائے مشرقی ایشیا نے جاپان کے ساتھ سلامتی اور تعاون سمیت وسیع موضوعات پر مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا اظہار کیا ہے۔ڈیوڈ اسٹلویل گزشتہ ماہ معاون وزیر خارجہ برائے مشرقی ایشیائی و بحر الکاہل امورکا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار جاپان کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاپانی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بحر الکاہل میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور جاپان کے ساتھ اتحاد، تعلق اور تعاون کو اس کے مطابق بنائے جانے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو طرفہ سلامتی سمجھوتے کو غیر منصفانہ کہتے ہوئے اس پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ اسٹلویل نے کہا کہ وہ اسے غیر منصفانہ تو نہیں کہیں گے لیکن اس میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔