عدالتیں فیصلے علاقائی زبانوں میں دیں، بھارتی صدر

اتوار 14 جولائی 2019 10:40

چنائے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے عدالتوں کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرانے، قانونی خواندگی میں اضافہ کرنے اور قانونی ضابطوں کو سہل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

کووند نے تامل ناڈو امبیڈکر لا یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف لوگوں کو انصاف دلانا اہم ہے بلکہ یہ بھی کہ جس زبان کو جانتے اور سمجھتے ہیں اسی زبان میں انہیں مقدمے کی معلومات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے مختلف علاقائی زبانوں میں فیصلے کی نقل جاری کرنے کے حکم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاید ایک نظام ڈویلپ کیا جاسکتا ہے جس کے تحت فیصلوں کے مصدقہ نقول مقامی یا علاقائی زبان میں ہائی کورٹوں کے ذریعہ دستیاب کرائی جائیں۔ صدر کووند نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ کچھ عدالتوں نے اس مشورے کو مثبت طورپر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :