مہاجرین کوتمام یورپی ریاستوں میں منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے،جرمنی

پناہ دینے کی بجائے مہاجرین کو واپس روانہ کیا جائے، آسٹریا کے سابق سباستیان کرس

اتوار 14 جولائی 2019 11:35

ویانا/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) جرمن وزیر داخلہ ہائیکو ماس نے زور دیا ہے کہ بحیرہ روم میں ریسکیو کیے جانے والے مہاجرین کو یورپی یونین کی تمام ریاستوں میں منصفانہ طور پر تقسیم کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مہاجرین کی متعدد کشتیاں اٹلی میں لنگر انداز ہونے کی منتظر ہیں لیکن اطالوی حکومت انہیں اجازت نہیں دے رہی تاہم دوسری طرف آسٹریا کے سابق وزیراعظم سباستیان کرس نے جرمن وزیرداخلہ ماس کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان مہاجرین کو یورپ میں پناہ دینے کے بجائے واپس روانہ کر دینا چاہیے۔ قدامت پسند پیپلز پارٹی کے رہنما کرس ستمبر میں ہونے والے آئندہ الیکشن میں فیورٹ قرار دیے جا رہے۔