شمالی عراق کے کردعلاقوں میں ترک فورسز کی کارروائی میں تیزی

کارروائی میں ہیلی کاپٹرز اور ڈورن طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے،ترک وزارت دفاع

اتوار 14 جولائی 2019 11:35

شمالی عراق کے کردعلاقوں میں ترک فورسز کی کارروائی میں تیزی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) ترک فورسز نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف اپنے عسکری آپریشن میں وسعت پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے بتایا کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے حامی ان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں ہیلی کاپٹرز اور ڈورن طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کی خاطر ترکی فورسز نے ہمسایہ ملک میں یہ کارروائی مئی میں شروع کی تھی۔ کردستان ورکرز پارٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے جنوب مشرقی علاقوں میں آزادی کی مسلح مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترک حکومت اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :