ہیما مالنی کی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل

حکمران جماعت کی صفائی مہم کے دوران ہیما نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگا کر ملک بھر کو صفائی کی تعلیم دی

اتوار 14 جولائی 2019 12:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے جھاڑو لگا کر صفائی کی اہمیت اجاگر کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہیما مالنی نے حکمران جماعت کی صفائی مہم کے دوران بھارتی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگا کر ملک بھر کو صفائی کی تعلیم دی۔مودی سرکار آئے دن بھارتیوں کو صفائی کی اہمیت سے متعلق تعلیم دینے میں لگی رہتی ہے،کبھی ٹوائلٹ کی اہمیت کی مہم چلاتی ہے تو کبھی کچھ اور۔اسی تناظر میں ہیمامالنی ساتھی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ لوک سبھاکے باہر جھاڑو لگانے پہنچیں۔بھارت کی آبادی 130 کروڑ سے زائد ہے،وہاں صحت اور صفائی انتہائی اہم مسائل ہیں۔