منشیات فروش ،اشتہاریوں اور ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ر ہے گا،میاں احسان اللہ

جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور بن چکے ہیں جو نئی نسل کو مکمل طور پر تباہ کررہے ہیں،ڈی ایس پی کاہنہ سرکل کی گفتگو

اتوار 14 جولائی 2019 12:55

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) منشیات فروش ،اشتہاریوں اور ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیاہے، ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی کاہنہ سرکل میاں احسان اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈاکٹرمحمدعدنان بھی موجودتھے،میاں احسان اللہ نے کہا کہکاہنہ سرکل کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لوں گا، علاقے میں منشیات فروشوں کو علاقہ بدر ہونے پر مجبور کردونگا، انہوں نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، منشیات فروشوں کی میرے علاقے میں کوئی جگہ نہ ہے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خاتمے تک کریک ڈائون جاری رکھیں گے۔میاں احسان اللہ نے مزیدکہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور بن چکے ہیں جو نئی نسل کو مکمل طور پر تباہ کررہے ہیں بہت جلد کاہنہ سرکل سے منشیات فروشوں کا مکمل طور خاتمہ ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :