مجوزہ دیہی کونسلوں کودیہات میں بلڈنگ قوانین کے اختیارات بھی تفویض کئے جائیں

اس اقدام سے دیہی علاقوں میں بے ہنگم تعمیر ات روکنے و جدید سہولیات مہیا ہو سکیں گی‘ثناء اللہ اختر

اتوار 14 جولائی 2019 12:55

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں آ باد کاری کی حوصل افزا ئی اور اس بارے میںمتعلقہ افراد کو جدید دور کی سہولیات مہیاکرنے کے لیے نئے جاری ہونے والے بلدیاتی نظام میںدیہی کونسلوں کو تعمیرات پلاننگ سے متعلق اختیارا ت تفویض کری- انہوں نے کہا کہ اس طرح بے ہنگم و بے ترتیب تعمیرات کی روکنے کیساتھ وہاں کو یوٹیلٹی سرو سزز کی فراہمی و گزر گاہوں کی سہولیات مہیا ہو نگی اور اس بارے میں آئے دن کے تنازعات کا بھی خاتمہ ہو سکے گا -انہوں نے یہ تجویز تنظیم کے ایک اجلا س کے موقع پر پیش کی جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیہی علاقوں میں فارم ٹو مارکٹ روڈ جیسے منصوبے پہلے ہی شروع کر رکھے ہیں مگر دیہی آبادی کو جدید دور کی مذید سہولیات جن میں راستوں و گزر گاہوں کی بنا پر آمدورفت میں آسانیوں کے ساتھ بجلی گیس پانی و سیوریج جیسی سہولیات فراہم ہونا بھی ضروری ہیں تاکہ شہروں کی طرف ان کی منتقلی کے رجحان کا خاتمہ ہو اور وہ جدید دور کی سہولیات سے بہرہ ور ہو سکیں-