مغربی آسٹریلیا میں زلزلہ

اتوار 14 جولائی 2019 15:30

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق آسٹریلیا کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی ہے، قبل ازیں زلزلے کی شدت 6.9 بتائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مغربی آسٹریلیا کے سیاحتی قصبے برٴْوم میں اتوار کو آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت سب سے زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مقام مغربی آسٹریلیوی سمندری علاقے میں 33 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ابھی تک اس زلزلے سے ہونے والے کسی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :