Live Updates

یوکےاسکینڈل کی انگلینڈ اورپاکستان میں تحقیقات کرائیں گے، شہباز گل

پہلے یہاں مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل بھی آ رہے، پنجاب میں اپوزیشن کے40 سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جولائی 2019 18:09

یوکےاسکینڈل کی انگلینڈ اورپاکستان میں تحقیقات کرائیں گے، شہباز گل
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی 2019ء ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ یوکے اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے، پہلے یہاں مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل بھی آ رہے، پنجاب میں اپوزیشن کے40 سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار وزیراعظم نے اوئے کہہ دیا تو آپ کو برا لگا۔

آپ کے فقرے میں وزیراعظم کیلئے دس تم ہوتے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ہڑتال سے مسئلے ختم نہیں ہوں گے۔ تاجر برادری سے بیٹھ کر بات کریں گے۔ چیمبر آف کامرس کے ممبران اور تاجروں سے میٹنگ کی اورمسائل سنے۔ کچھ لوگوں نے دکانیں بند کیں مگرزیادہ تر دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ اگرکوئی قانون ہاتھ میں لے گا توقانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے یہاں کا مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل سامنے آ رہے۔

یوکے اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے۔ چالیس سال میں نظام کی تباہی کر دی۔ ادارے آزادانہ احتساب کر رہے ہیں۔ عمران خان مگر مچھوں کو نہیں چھوڑے گا، کوئی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جج کے بیان حلفی کے بعد ن لیگ والے زیادہ پھنس گئے ہیں۔ یہ لوگ مافیا ہیں جنہوں نے رشوت کی پیشکش کی دھمکیاں دیں۔

جیل والے چیک کر کے نہ بھیجیں تو جیل کا سامان چوری کر لیں گے۔ شہبازگل نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کے40 سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار دونوں ممالک کی تقدیر بدلنے والے اس تاریخ ساز پروجیکٹ میں بھر پور سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستانی تاجرحضرات معیشت میں ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ معیشت کی بحالی برآمدات میں اضافے ، درآمدات میں کمی اور مقامی مصنوعات سے استفادے کی متقاضی ہے ۔ ملک کو انتشار کا شکارکرنے والی قوتیں خود اپنی موت مر جائیں گی ۔ تعلیم، صحت، کاروبار اور روزگار کی فراہمی کو حکومت اپنا اولین مشن بنائے ہوئے ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل ہر سطح پر حل کر رہی ہے ۔

موجودہ حکومت کاروبار میں آسانی، صنعت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جو اقدامات اُٹھا رہی ہے ماضی میں ان کے صرف خواب دکھائے گئے۔سی پیک منصوبہ پاکستان کی قسمت کا ستارہ ہے۔اور جلد ہر پاکستانی کے ماتھے کا جھومر بنے گا۔ پنجاب پاک چائینہ سی پیک پاکستان اور چائنہ کے عوام کی تقدیر سنوارنے کا تاریخ ساز منصوبہ ہے۔جس کا بنیادی فوکس دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، پائیدار اور مستحکم اقتصادی روایت کو مزید ٹھوس خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے کاروبار کرنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پنجاب میں 68000 انڈسٹری یونٹ کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں 3 اکنامک زون اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ 7 پائپ لائن میں ہیں۔ پنجاب میں بہت سی چائینز کمپنیاں مجوزہ اکنامک ذون میں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر میں بہتری ہو رہی ہے اور اس وقت زراعت پر مشتمل منصوبے، انڈسٹری، فوڈ پراسیسنگ، کم لاگت ہاوسنگ منصوبے، لائیو سٹاک، ڈئیری، آٹو مینوفیکچرنگ، ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں انویسٹرز کے لیے پر کشش مواقع موجود ہیں۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد سی پیک فریم ورک کے تحت ایک ایسا منصوکے بہ ہے جس میں فوری طور پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات