د*سپیکر پلوسی پر تنقید کرنے والی ڈیموکریٹک رکن کانگرس بے ادب ہیں، ٹرمپ

اتوار 14 جولائی 2019 20:45

ذ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے بیچ حالیہ تناؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نسل پرست نہیں ہیں اور نئی قانون ساز رکن الیگزینڈریا الیکسیو کورٹیز اپنی اسپیکر کے حوالے سے انتہائی بے ادب ثابت ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نینسی کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اس معاملے کو ایسے ہی جانے دیں۔ پلوسی نے امریکی اخبار کو بتایاتھا کہ جن چار خواتین ارکان نے مہاجر بچوں کے حوالے سے پلوسی کے منصوبے کی مخالفت کی تھی، ان کی تائید کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :