گ*اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے جسم کے نازک حصوں پرگولیاں مارتی ہے،تنظیم انسانی حقوق

اتوار 14 جولائی 2019 20:45

[ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کے قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عایدکیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوںکے جسم کے نازک حصوں پرحملے کرکے انہیں شہید کررہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ قابض فوج کے ہاتھوں شہید یا شدید زخمی ہونیوالے بیشترفلسطینیوںکے جسم کے نازک حصوں پرگولیاں لگیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج ٍغزہ کی پٹی میں جاری ہفتہ وار حق واپسی ریلیوں کو کچلنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :