ض*بوکھلاہٹ کا شکاراسرائیلی فوجیوں نے قلقیلیہ میں دس سالہ بچے کو گولی مار دی

اتوار 14 جولائی 2019 20:45

۹قلقیلیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) قابض اسرائیلی فوجیوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں ہفتہ وار مظاہروں کے دوران فلسطینی بچے کو سر میں گولی مار دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی دس سالہ عبدالرحمٰن شتیوی سر میں گولی لگنے کے بعد بری طرح زخمی ہوا۔شتیوی کو طبی امداد کے لیے نابلس کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسکی صحت کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :