kفلم ’’ ہیر مان جا ‘‘ کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی

پ*’’ہیر مان جا‘‘کے ٹریلرکو 24گھنٹوں کے اندر ایک ملین شائقین نے دیکھا

اتوار 14 جولائی 2019 20:45

) اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی فلم ’’ہیر مان جا‘‘کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی۔ اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ہیر مان جا‘‘کے ٹریلرکو 24گھنٹوں کے اندر ایک ملین شائقین نے دیکھا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پیج پر فلم کے بارے کہا گیا ہے کہ کچھ کہانیاں یادگار بن جاتی ہیں ایسی ہی ایک کہانی ہیر اور کبیر کی عید الضحیٰ پر آرہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میںحریم فاروق، علی رحمان خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان،آمنہ شیخ،عابد علی ،علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :