ڑ* سابق وزیر مملکت و سینیٹر مرحوم شاھنواز جونیجو کی 14ویں برسی منائی گئی

اتوار 14 جولائی 2019 20:46

ک*ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مملکت و سینیٹر مرحوم شاھنواز جونیجو کی 14ویں برسی انکے آبائی گاؤں سنجر جونیجو میں منائی گئی۔

(جاری ہے)

برسی کے موقع پر انکے بیٹے محمد خان جونیجو کی قیادت میں دوست و احباب کی بڑی تعداد نے سوئی کندر قبرستان میں انکی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی بعدازاں گاؤں سنجر جونیجو میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور خیرات کی گئی مرحوم شاھنواز جونیجو کی برسی میں ضلع سانگھڑ کی سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں انکے چاہنے والوں نے شرکت کی مرحوم شاھنواز جونیجو اپنی زندگی میں کئی بار اعلی عہدوں پر فائز رہے مرحوم شاہنواز جونیجو نے سندھ کی سیاست و کلچر میں نمایاں کردار ادا کیا وہ اپنی زندگی کا زیادہ وقت عوام میں گذارتے تھے شاہنواز جونیجو کو فیصلوں میں بڑی مہارت تھی وہ معاملہ فہمی ایمانداری اور جراٴْت مندی سے فیصلے کرتے تھے آپ وفاقی پارٹی میں ہوتے ہوئے بھی سندھ کے حقوق سندھ کی مظلوم عوام کی جدوجہد کیا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج انکو بچھڑے 14 برس بیت گئے مگر وہ آج بھی سندھ کی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :