zگزشتہ تین سالوں کے دوران ایف آئی اے میں22736 مقدمات درج ہوئے

ث*14284 کو سزائیں جبکہ 1932 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا ذ*پاکستان میں76 این جی اوز رجسٹرڈ،21 این جی اوز کا تعلق امریکہ سے ہے،رپورٹ

اتوار 14 جولائی 2019 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق3سال میں ایف آئی اے میں کل 22736مقدمات درج ہوئے جس میں سی14284 کو سزائیں جبکہ 1932بری کر دئیے گئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال2016 میں 8435،2017میں 7558،2018میں6743 مقدمات درج کیے گئے جس کے پیش نظر عدالت میں مقدمات چلائے جانے کے بعد14248 ملزمان پر جرم ثابت ہوا اور انہیں سزائیں دی گئیں اور 1932 ملزمان شک کا فائدہ اور عدم ثبوتوں پر بری کردیا گیا اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ 3223مقدمات ریکارڈ روم میں موجود ہیں جن کے فیصلے ہونا باقی ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں این جی اوز سے متعلق بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے 76رجسٹرڈ این جی اوز کے ساتھ باہمی یاداشتوں پر ستخط کیے ہوئے ہیں جو کہ افغانستان اسٹریلیا، بیلجیم کینیڈا،ائیر لینڈ، جرمنی،ہالینڈ،ائیرلینڈ،اٹلی ،جاپان، کے ایس اے ،کویت،نیدرلینڈ،م ناروے،قطر،سوئزرلینڈ،ترکی ،یوکے اور 21این جی اوز امریکہ کی ہیں ملک میں سب سے زیادہ امریکہ کی این جی اوز فعال ہیں جسکا اعتراف وزارت داخلہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے