لاہور، ختم نبوت کا مفہوم یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کا دورانیہ قیامت تک ہے،مولانا مفتی محمدساجد لاہوری

[ اس لئے ہم مسلمان قیامت تک رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت اور ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے اور ناموس رسالت پر حرف نہ آنے دیں گے، رہنماء لمی مجلس تحفظ ختم نبوت

اتوار 14 جولائی 2019 20:46

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی اجتماع جامع مسجد بلال جوہرٹاؤن لاہور میں مولانا مفتی محمدساجد لاہوری کی صدارت میں ہوا۔اجتماع میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ضلعی مبلغ مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ لاہور مولانا قاری عبدالعزیز ، قاری محمدحیات، حافظ حسین احمد، قاری نصیب الرحمن، قاری محمدجان، قاری عبدالحمید، مولانا عبدالوہاب، مولانا وقاص رحیم، قاری بشیراحمد، مولانا رضوان ادریس، مولانا عدنان رحیم، محمدزاہد ریاض، قاری محمدصادق و دیگر نے شرکت کی۔

مولانا عبدالنعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کا مفہوم یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کا دورانیہ قیامت تک ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ہم مسلمان قیامت تک رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت اور ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے اور ناموس رسالت پر حرف نہ آنے دیں گے۔ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا تحفظ دراصل آپ ﷺ کی ذات کا تحفظ ہے جو کہ تمام نیکیوں میں سے سب سے اعلیٰ اور اہم ہے سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں صحابہ کرامؓ کے اجماع کی سعادت اسے حاصل ہے، دنیا بھر کی عدالتیں قادیانیوں کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں۔

مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ یہ عقیدہ اور نعرہ تمام مسلمانوں کی آواز ہے۔ حتی کہ غیرمسلم عدالتیں بھی انہیں غیر مسلم تسلیم کرچکی ہیں۔ تمام ترسازشوں کے باوجود ہم عقیدئہ ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ عقیدہ کے خلاف رخنہ اندازی کرنے والوں کو قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ نصاب تعلیم میں ختم نبوت سے متعلق تفصیلی مضمون شامل کیا جائے تاکہ ہمارے طلبہ کے اذہان اور قلوب میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اجاگر ہو اور وہ فتنہ قادیانیت کی شرانگیزیوں سے بچ سکیں۔

مولانا مفتی محمدساجد لاہوری نے کہا کہ جو عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے کام کرے گا وہ قیامت کے دن جناب کریم ﷺ کے حفاظتی دستے میں شمار کیا جائیگا اگرقبر کی اندھیری کوٹھڑی میں آپ ﷺ کی پہچان چاہتے ہو ،قیامت کے ہولناک د ن میں شافع محشر کی شفاعت چاہتے ہو اور ساقی کوثرﷺ کے دست مبارک سے جام کوثر پینا چاہتے ہیں تو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا پڑے گا ۔

علماء نے اپیل کی کہ تمام مسلمان قادیانی ا ور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور اپنے رشتہ دار ،دوستوں اور دیگر مسلمان بھائیوں کو قادیانیت کے دجل و فریب سے آگاہ کر کے قادیانیوں اور انکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دعوت دے کر نبی کریم ﷺ سے محبت کا عملی اظہار کریں۔اجتماع کے آخر میں تمام سامعین نے وعدہ کیا کہ 21ستمبر تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری بھرپور انداز میں کی جائیگی اور اسمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔