ض* پاکستانی سیاست میں ہلچل مزید تیز ہونے کا وقت قریب ہے، یوسف وقار شاہوانی

اتوار 14 جولائی 2019 20:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنما ئوںیوسف وقار شاہوانی اورمولوی محمد طاہر توحیدی نے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت بالکل قریب ہے کہ پاکستان میں سیاست کی ہلچل مزید تیز ہو جائے اور موجودہ کرپٹ حکومت کو عوام کی طاقت سے ان کا تختہ الٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے ذمہ داران اور جمعیت طلبا اسلام کے کارکن آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر 28 جولائی کو تاریخ ساز تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کوئٹہ میں سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا انہوں نے کہا کہ کارکن ایک دوسرے پر تنقید کرنے سے بہتر ہے کہ وہ اپنا اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ہمارے ملین مارچ کا مقصد عوام میں بیداری اور مثبت سوچ کے حامل افراد کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے جدوجہد جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دنیا کی سب سے بڑی ملین مارچ کرپٹ نظام کیلئے اور ان کے چلانے والوں کیلئے موت کا آخری کیھل ثابت ہو گا انہوں نے کہا ہمارے اکابرین کی نظریات کی تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ کارکنوں کی تربیت پر توجہ دے اور انکی اخلاقی طور پر آبیاری کریں انہوں نے کہا کہ کہ جمعیت کے کارکن اپنے اکابرین کی تحفظ کے لیے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ خدارا کارکن اپنی جماعت کی کاز کو کو آگے بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا پر اختلافات ترک کردے اور اپنی اکابرین کی سیاسی سوچ اور نظریات کے تحفظ کیلئے غیروں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ کہ کارکن ذہنی طور پر پر تیار رہے ہے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب جب بھی اسلام آباد ملین مارچ کے لئے لیے بحکم دے دے تو ہمیں سر پر کفن باندھ کر کر ان کی حکم کی تعمیل کیلئے نکلیں گے اور انہوں نے کہا کہ کہ میڈیا کے ذریعے اپنا جماعت کے اکابرین کی جدوجہد اور انکی پیغام کوباشعور عوام تک تک پہنچائیں۔