Live Updates

ٌسکھر، پچیس جولائی کو سکھر میں بھرپور یو سیاہ منایا جائیگا ،مولانا سائین عبدالقیوم ہالیجوی

اتوار 14 جولائی 2019 20:46

ء سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع سکھر کا اجلاس زیر صدارت مولانا سائین عبدالقیوم ہالیجوی کے منعقد ہوا اجلاس میں مولانا محمد صالح اندھڑ،حافظ غلام مصطفی برڑو،حافظ غلام محمد کندھر،مفتی شفیع محمد اندھڑ،حافظ عبدالحمید ،مولوی محد زبیر مہر،قاری لیاقت علی مغل،قاری ابواسامہ،قاری عبدالمنان ،قاری عبداللہ مکی و دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس میں قائد جعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر پچیس جولائی کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم سیاہ منانے سمیت تنظیمی امور پر تفصیلی غور و غوص کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کے پچیس جولائی کو سکھر میں بھرپور یو سیاہ منایا جائیگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ناہل حکومت نے اس وقت ملک میں بد ترین معاشی بحران پیدا کر رکھا ہے پورے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ناکام حکومت کے خلاف عام آدمی کے بعد اب ملک کی تاجر برادری بھی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں جے یوآئی عوام سمیت تاجر برادری کیساتھ ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کریگی اور عوام اور تاجروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ عہدے داروں کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے کم عقل اور ناکام سیاستدان ثابت ہوئے ہیں انکی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدلت ملک اور قوم شدید تکلیف کا سامنا ہے ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے لوگوں کو مہنگائی کا تحفہ دیکر پی ٹی آئی نے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ایسا لگتا ہے عمران حکومت ملک کے غریب اور مظلوم عوام پر زبردستی اپنے فیصلے مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے مگر ہم عمران حکومت کو بتا دینا چاہتے ہے جے یوآئی نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی سمیت عوام کے حقوق اور ملک میں اسلامی نظام کے کینفاذ کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی جے یوآئی کا ہر ایک کارکن اپنے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں سر پر کفن باندھ کر نکلنے کو تیار ہے انشائ اللہ پچیس جولائی یوم سیاہ پی ٹی آئی سے راہ نجات کا دن ثابت ہوگا۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات