لندن، کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے دوران سٹیڈیم کے باہر بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر ، سٹیڈیم کے باہر گاڑی پر مودی سرکار کے نام پیغام درج

اتوار 14 جولائی 2019 21:40

لندن، کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے دوران سٹیڈیم کے باہر بھارت میں انسانی حقوق ..
ٴ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے دوران سٹیڈیم کے باہر بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر ، لارڈز کرکٹ سٹیڈیم کے باہر گاڑی پر مودی سرکار کے نام پیغام درج ، بھارت میں اقلیتوں کی حفاظت کی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کیمطابق مودی سرکار کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں چرچا، لارڈزسٹیڈیم کے باہر گاڑی پر مودی سرکار کیلئے واضح پیغام درج تھا کہ بھارت میں اقلیت میں موجود افراد کی حفاظت کی جائے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے میچ کے دوران کشمیر کی آزادی کے نعرے والے بینر آویزاں کئے گئے ۔ طیارے پر بھی گرائونڈ کے اوپر سے پرواز کرکے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا گیا تھا۔