انڈونیشیا کے جنوب مشرقی حصے میں شدید زلزلہ

پیر 15 جولائی 2019 09:50

جکارتا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوب مشرقی مالٴْوکو جزائر میں شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے نے مالوکو جزائر کے بڑے شہر تیرانٹے کو ہلا کر رکھ دیا جس سے تیرانٹے اور قرب و جوار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ تیرانٹے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ فی الحال اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔