سعودی عرب میں نقد لین دین کے خاتمے کے لئے اقدامات

پیر 15 جولائی 2019 09:50

سعودی عرب میں نقد لین دین کے خاتمے کے لئے اقدامات
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سعودی عرب کے لیے 2020ء کو بڑی معاشی تبدیلیوں کا سال قرار دیا جا رہا ہے اور ملک میں ’کیش فری پروگرام پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ ابتدائی مرحلے کا آغاز تمام پٹرول سٹیشنز سے کیا گیا ،دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہو گا جس میں گلی محلوں کی سطح پر قائم کریانے کی دکانوں سے لے کر ہوٹلوں اور تجارتی سرگرمیوں کے دیگر مراکز شامل ہوں گے۔

پٹرول سٹیشنز کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر14 جولائی سے ان کی چیکنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت بلدیات نے تین ماہ قبل پٹرول سٹیشنز کے مالکان کو متنبہ کر دیا تھا کہ وہ اپنے سٹیشنز پر ڈیبٹ کارڈ سے رقم وصول کرنے کے لیے سعودی پیمنٹ نیٹ ورک کی سہولت حاصل کریں تاکہ مرحلہ وار پٹرول سٹیشنز پر نقدی کا لین دین ختم کیا جا سکے۔پٹرول سٹیشنز کے بعد کیش فری پروگرام کے حوالے سے دوسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا جس میں سعودی عرب کے تمام شہروں اور قصبوں میں تجارتی مراکز، دکانوں اور اداروں کو اس امر کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھولیں اور صارفین سے رقم کی وصولی نقد کے بجائے مرحلہ وار بینک ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے کریں۔

متعلقہ عنوان :