عازمین حج میں کسی وبائی مرض کی نشاندہی نہیں ہوئی، سعودی وزارت صحت

پیر 15 جولائی 2019 10:00

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سعودی عرب کی وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہملک میں پہنچنے والے عازمین حج میں اب تک کوئی وبائی مرض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کے مہلک مرض کا موجب بننے والے وائرس کی کوئی رپورٹ ملی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے تمام عازمین حج ہر طرح کے وبائی امراض اور متعدی بیماریوں سے محفوظ ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے اطمینان بخش معلومات ملی ہیں۔ ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی صحت تمام چیزوں پر مقدم ہے اور اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر عالمی اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :