بحرالکاہل کی ساؤری مچھلی کی مقدار میں تشویش ناک حد تک کمی، رپورٹ

پیر 15 جولائی 2019 10:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) ایک بین الاقوامی ماہی پروری کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ساؤری مچھلی کا شکار موجودہ رفتار سے جاری رکھا گیا تو اس مچھلی کے بحرالکاہل میں ذخائر پوری طرح سے بحال نہ ہوسکنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

شمالی بحرالکاہل ماہی پروری کمیشن نے بحرالکاہل میں پائے جانے والے ساؤری ذخائر سے متعلق اپنے پہلے سائنسی تخمینے میں ایسا کہا ہے۔یہ مچھلی جاپان میں مقبول اور عمدہ خوراک ہے، چین اور تائیون بھی اس کے شکار میں اضافہ کر رہے ہیں۔کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شمالی بحرالکاہل میں اس مچھلی کے ذخائر جو دو ہزار کے پہلے عشرے کے اوائل میں 40 لاکھ ٹن تھے دو تہائی کی کمی کے ساتھ 2017ء میں 13 لاکھ ٹن رہ چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :