رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی کی مالیت 450 کھرب93 ارب 30کروڑ چینی یوآن ہوگئی

پیر 15 جولائی 2019 10:30

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) چین کے قومی بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی کی مالیت 450 کھرب93 ارب 30 کروڑ چینی یوآن ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی میں 6.4 اور دوسری سہ ماہی میں6.2 فیصد کا اضافہ آیا ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پہلی ششماہی میں چین کی معیشت مستحکم ترقی کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :