Live Updates

امریکی سینیٹرز کی پاکستان سے اپنے ملک جاکر عمران خان کی تعریفیں

وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل امریکہ میں ان کے لیے اچھا ماحول بن چکا ہے۔ امریکہ کی کاروباری شخصیت کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 جولائی 2019 11:24

امریکی سینیٹرز کی پاکستان سے  اپنے ملک جاکر عمران خان کی تعریفیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2019ء) : امریکی سینیٹرز نے پاکستان سے اپنے ملک جاکر عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کچھ دن بعد امریکہ کا دورہ کریں گے،عمران خان کا یہ دورہ ان کے امریکہ جانے سے قبل ہی خبروں کی زینت بن چکا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج ایک جیسا ہے اس لیے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی کاروباری شخصیت اور تجزیہ نگار شاہد احمد خان نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ کے ساتھ روایتی انداز سے ہٹ کر بہت اچھے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔پاکستان کو امریکی ویزے میں نرمی سے متعلق ضروری بات کرنا چاہئیے۔طلباء کے ویزہ کو خاص طور پر زیرِ بحث لانا چاہئیے تاکہ پاکستان طلباء امریکہ جا کر تعلیم حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

شاہد احمد خان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان شخصیت کا کوئی مسئلہ نہیں اور دونوں کے درمیان ملاقات اچھی رہے گی کیونکہ دنوں کے مابین کمیونیکیشن کا مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے دو سینیٹرز گذشتہ دنوں پاکستان سے ہو کر گئے ہیں تو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی بڑی تعریفیں کی ہیں جس وجہ سے عمران خان کے لیے وہاں اچھا ماحول بنا ہوا ہے۔

خیال رہے امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کر دیاہے۔وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان22جولائی کو دورے پر امریکہ آرہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

اسی حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید پیشرفت ہوگی۔ عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں خطے کے اہم معاملات زیربحث آئیں گے۔ امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، روس اور چین نےافغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات