برطانیہ نے اپنا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈنکن ایرانی ساحلوں کی طرف روانہ کر دیا

پیر 15 جولائی 2019 11:35

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) برطانیہ نے اپنا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈنکن ایرانی ساحلوں کی طرف روانہ کردیا۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام پہلے سے طے شدہ روٹیشن کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقے میں مستقل میری ٹائم سکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہاں پہلے سے تعینات برطانوی بحریہ کے جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس مونٹ روز کو پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق مینٹی نینس اور عملہ کی تبدیلی کے لئے علاقے سے واپس بلایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق جنگی بحری جہازوں کی روٹیشن کے عمل میں خطہ میں کشیدگی کے باعث کچھ تاخیر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :