افغان مشرقی صوبے پکتیا میں ریڈیو جرنلسٹ کو قتل کردیاگیا

پیر 15 جولائی 2019 12:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) افغان پولیس نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے پکتیا میں ایک ریڈیو جرنلسٹ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقریڈیو گردیز سے منسلک نادر شاہ نامی جرنلسٹ کوگزشتہ روز قتل کیا گیا۔ اس ہلاکت کے حوالے سے پولیس کو ابھی تک کوئی ٹھوس وجوہات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ پکتیا صوبے کو حقانی نیٹ ورک کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ نادر شاہ کے قتل کی ذمہ داری بھی فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔