انڈونیشیا کے جنوب مشرقی حصے میں 7.3شدت کاشدید زلزلہ

زلزلے نے مالوکو جزائر کے بڑے شہر تیرانٹے کو ہلا کر رکھ دیا،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،رپورٹ

پیر 15 جولائی 2019 12:05

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے جنوب مشرقی مالٴْوکو جزائر میں شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین تھی۔ فی الحال اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے نے مالوکو جزائر کے بڑے شہر تیرانٹے کو ہلا کر رکھ دیا۔

زلزلے سے تیرانٹے اور قرب و جوار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ تیرانٹے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فی الحال اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔