برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کو خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں پر گہری تشویش لاحق

وقت آگیا ہے ذمے دارانہ اقدام کیا جائے،کشیدگی میں اضافے کو روکاجائے اور مکالمے کو بحال کیا جائے،بیان

پیر 15 جولائی 2019 12:05

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے خلیج عٴْمان اور اس سے ماورا بحری جہازوں پر حالیہ حملوں اور خطے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تینوں یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ ایران سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پٴْرعزم ہیں لیکن انھوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ سمجھوتا تار تار ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذمے دارانہ اقدام کیا جائے،کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے طریقوں پر غور کیا جائے اور مکالمے کو بحال کیا جائے۔واضح رہے کہ تیرہ جون کو دو آئیل ٹینکروں، ناروے کے ملکیتی فرنٹ آلٹیر اورجاپان کے ملکیتی کوکوکا کورجیئس کو خلیج عٴْمان میں آبنائے ہٴْرمز کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں تخریبی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔موخرالذکر بحری جہاز پر آتش گیر مواد میتھانول لدا ہوا تھا اور اس کے پچھلے حصے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا۔تاہم اس میں لدا آتش گیر مواد محفوظ رہا تھا۔