ریکو ڈک کیس میں6ارب ڈالر کا جرمانہ اونچے عہدوں پر بیٹھے جعلی محب وطنوں کی وجہ سے ہوا‘ چوہدری منظور

پارلیمنٹ اس مقدمے کے پٹیشنر اعظم سواتی کیخلاف قرارداد لائے،مشرف نے ریکوڈک کا ٹھیکہ دیااس کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے

پیر 15 جولائی 2019 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس ریاست کے تضادات کی افسوس ناک کہانی ہے،6ارب ڈالر کا جرمانہ اونچے عہدوں پر بیٹھے جعلی محب وطنوں کی وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو چاہیے اس مقدمے کے پٹیشنر اعظم سواتی کے خلاف قرارداد لائے۔ ڈکٹیٹر مشرف نے ریکوڈک کا ٹھیکہ دیااس کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے ۔ افتخار چوہدری اور ثمرمبارک مند ہی مجرم نہیں انکے پیچھے انہیں طاقت دینے والے بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اینکر جو اس فیصلے پر شادیانے بجا رہے تھے وہ بھی ذمہ دار ہیں،یہ 6ارب ڈالر کا معاملہ ہے،اس کیس کی نیب کو تحقیقات کرنی چاہیے۔