جنوبی فلسطین کی اسدود بندرگاہ پرتین روزہ اسرائیلی فوجی مشقیں شروع

اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور جنگی آلات کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی گئی،رپورٹ

پیر 15 جولائی 2019 13:05

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) صہیونی فوج نے جنوبی فلسطین میں اسدود بندرگاہ پر نئی مشقیں شروع کی ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں 2019ء کے شیڈول کا حصہ ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ مشقیں اسدود بندرگاہ پرشروع ہوئیں جو منگل تک جاری ہیں گی۔ان مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور جنگی آلات کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پربندرگاہ پر خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دینے کیساتھ فوجیوںکی بھاری نفری بھی دیکھی جا رہی ہے۔صہیونی حکام کا کہنا تھا کہ مشقیں فوج کے ٹریننگ پروگرام برائے 2019ء کا حصہ ہیں اوران کا مقصد مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے کمانڈوز سمندر میں اسدود بندرگاہ میں موجود جہازں تک پہنچنے کیساتھ توانائی اسٹیشن پرحملوں کیساتھ سمندر میںموجود جہازوں میںبم باندھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :