ریاض: اقامہ ممیزہ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

اُمیدوار کو آخری 2 برس کی بینک اسٹیٹمنٹ اور اہلِ خانہ کے کوائف بھی پیش کرنا ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 15 جولائی 2019 13:28

ریاض: اقامہ ممیزہ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جولائی 2019ء) سعودی حکومت کی جانب سے غیر مُلکی سرمایہ داروں کے لیے اعلان کردہ اقامہ ممیزہ کے حوالے سے مزید نکات کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ اقامہ مرکز نے آن لائن کارروائی کے لیے مکمل ویب سائٹ ’سیپرک‘ کے نام سے قائم کی ہے۔ امیدوار اس پر نہ صرف اقامے کی درخواست پیش کرسکیں گے بلکہ مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

فیس بھی آن لائن ادا کی جا سکے گی۔ اس ویب سائٹ پر اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اقامہ مرکز کے مطابق :
۔    امیدوار کو اپنی اور اہل و عیال کی تصاویر بمعہ پاسپورٹ جمع کرانی پڑیں گی۔تمام دستاویزات عربی یا انگریزی میں پیش کرنا ہوں گی یا ان کا منظور شدہ تصدیق شدہ ترجمہ عربی یا انگریزی رُوپ میں دینا ہو گا۔

(جاری ہے)


۔     پاسپورٹ میں درج معلومات اور امیدوار او ر اس کے اہل و عیال کے پاسپورٹ کے پہلے صفحہ کی اسکین شدہ تصویر دینا ہو گی اسی طرح سعودی عرب میں آمد کے ویزے والے صفحات اسکین کر کے پیش کرنا ہوں گے۔

امیدوار سعودی عرب میں قیام پذیر ہو یا پہلے کبھی آ چکا ہوتو ایسی حالت میں اسے گزشتہ 15برس تک مملکت میں آمد والے ویزے کے صفحات اسکین کر کے دینا ہوں گے۔
۔    اگر اُمیدوار سعودی عرب میں قیام پذیر ہو یا کبھی قیام کر چکا ہو تو اُسے اقامے کی کاپی یا اس کی فوٹو درخواست سے منسلک کر نی ہو گی۔
۔    اُمیدوار کو درخواست دیتے وقت متعلقہ بینک سے آخری 2برس کی تصدیق شدہ بینک سٹیٹمٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔


۔    موجودہ پتے کی تفصیلات اور اہلِ خانہ کے مملکت میں قیام پذیر ہونے کی صورت میں اُن کے کوائف بھی جمع کرانے ہوں گے۔
۔    اقامہ ممیزہ کے امیدوار کو انویسٹمنٹ اکاونٹ سٹیٹمنٹ بھی درخواست کے ساتھ جمع کرانی ہو گی۔دستاویزات کی اسکین کردہ تصاویر بھی دینا ہوں گی۔ علاوہ ازیں چارٹرڈ اکاونٹنٹ سے چیک کرائے ہوئے مالیاتی گوشواروں کی تصاویر بھی پیش کرنا ہوں گی۔


۔    ملکیتی دستاویزات کی تصدیق شدہ اسکین کرائی گئی تصاویر اور اپنے ادارے سے تنخواہ کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا، جس پر متعلقہ ادارے کی مہر بھی ہونی چاہیے۔اس سرٹیفکیٹ کو ایوانِ صنعت و تجارت سے تصدیق کروانا بھی لازمی ہو گا۔
۔    اگر امیدوار نے کسی مالیاتی ادارے سے قرض لیا ہوا ہو تو ایسی صورت میں اس ادارے سے قرضہ سر ٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی دینا ہو گی۔ اسی طرح قرضے سے متعلق بینک گارنٹی کی بھی اسکین شدہ تصویر جمع کرانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :