نوجوان لڑکی کو اپنی دوست کے دوست نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لڑکے نے زیادتی سے قبل متاثرہ لڑکی کو نشہ آور کھانا کھلایا، نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر کنارے پھینک دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 جولائی 2019 13:34

نوجوان لڑکی کو اپنی دوست کے دوست نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2019ء) کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈیفینس کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اس حوالےسے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو اپنی ہی سہیلی کے د وست نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔نوجوان نے متاثرہ لڑکی کو نشہ آور اشیاء کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں سمندر کے کنارے پھینک دیا۔

اتوار کی صبح لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی جس کے بعد انہیں فورا جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لڑکی کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی جب کہ کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے۔متاثرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی شب اس کی دوست کرن اور علی نامی شخص اس کے گھر آئے تھے جہاں ہم نے ساتھ کھانا کھایا۔

(جاری ہے)

کھانا کھانے کے بعد میری حالت غیر ہو گئی جس کے بعد ہی مجھ سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔

جب میں ہوش میں آئی تو مجھے سمندر کے کنارے پھینک دیا گیا۔پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں دونوں اس کی دوست اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔خیال رہے اس سے قبل رواں سال کراچی میں سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پرغلط انجیکشن لگنے سے 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین کے احتجاج پر پولیسنے اسپتال سے دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔کورنگی کےسندھ گورنمنٹ ہسپتال میں دانت میں درد کے علاج کیلئے آنے والی 25 سالہ عصمت کے ساتھ زیادتی و قتل کا انکشاف ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا گرفتار کمپاؤنڈر شاہ زیب عصمت کے ساتھ زیادتی اورقتل میں ملوث ہے۔ عوامی کالونی پولیس نے ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کے خلاف لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا تھا۔اسی طرح کراچی میں 15 سالہ بچی سے چار سے پانچ بار زیادتی کا انکشاف ہوا تھا۔