آصف علی زر داری سے ان کے بچے (آج)تین بجے ملاقات کرینگے ، عدالت نے اجازت دیدی

آصف علی زرداری کی اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ایک گھنٹہ تک رہی، راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے

پیر 15 جولائی 2019 14:40

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی اجازت دیدی۔ پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ۔ دور ان سماعت وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ آصفہ بھٹو کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

جج محمد بشیر نے کہاکہ کیا کیا جائے ملنے کی اجازت دے دیں یا نہیں۔جج بشیر نے کہاکہ آصفہ بھٹو آئی ہوئی ہیں تو آصف زر داری سے مل لیں جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ (آج) منگل کو بھی ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے جس کے بعد عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو (آج) منگل کو 3 بجے بچوں سے ملنے کی اجازت دیدی۔عدالت میں آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،آصف زرداری اور آصفہ زرداری کی ملاقات ایک گھنٹہ تک رہی،ملاقات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے