ریکوڈک مقدمے میں جرمانہ قوم مجرموں کا احتساب چاہتی ہے، نفیسہ شاہ

پرویز مشرف سمیت سارے مجرم کٹہرے میں لائے جائیں، سیکرٹری اطلاعا ت پیپلز پارٹی

پیر 15 جولائی 2019 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک مقدمے میں جرمانہ قوم مجرموں کا احتساب چاہتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف سمیت سارے مجرم کٹہرے میں لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر عظم کا بنایا جانے والا کمیشن ڈھونگ اور دھوکہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف کا وکیل وزیر قانون ہے تحقیقات خاک ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اعظم سواتی بھی وفاقی کابینہ میںبااثر وزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غلط فیصلوں کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ صرف سیاستدانوں اور سولین کا احتساب ہوتا رہا ہے ۔