بلاول بھٹو زرداری سے رمیش کمار مالہی کی ملاقات ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے میرپور خاص کے دورے کی دعوت قبول کرلی

پیر 15 جولائی 2019 18:23

بلاول بھٹو زرداری سے رمیش کمار مالہی کی ملاقات ،چیئرمین پیپلزپارٹی ..
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رمیش کمار مالہی کی اہم ملاقات ،ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ میرپورخاص کی دعوت قبول کرلی،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص کے رہنماء رمیش کمار مالہی نے ایم پی اے ممتاز خان چانگ کی رہائش گاہ صادق آبادپرچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادل خیال گیا ، ملاقات بہت ہی خوش گوار موڈ میں ہوئی جس میںچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منارٹی ونگ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیاہے اور ہمیں فخر ہے کہ منارٹی کی ایک بڑی تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کرایک مضبوظ دیوار کی طرح کھڑی ہوئی ہے ، ملاقات میں رمیش کمار مالہی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو منارٹی کے لوگوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور اپنے مزہبی تہوار پر میرپورخاص کے دورہ کی دعوت دی جس پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منارٹی کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اورمیرپورخاص کے دورہ کی دعوت قبول کر لی ۔