سعودی فرامانروا سے لبنان کے سابق وزراء اعظم کی ملاقات

پیر 15 جولائی 2019 19:02

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے لبنان کے سابق وزراء اعظم نجیب میقاتی، فواد سینورا اور طمام سلام نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ساحلی شہر جدہ میں پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لبنان کی سلامتی اور استحکام میں سعودی عرت کی دلچسپی اور عرب ماحول میں لبنان کے تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :