اپوزیشن اپنے ڈپٹی چیئرمین کی خیرمنائے، فیصل واوڈا

صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ اپنی جگہ رہیں گے، اپوزیشن کےایم این ایز اورایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوتی ہیں، حکومت ان کو این آراو دیں گی اور نہ کوئی ڈیل کرے گی۔وفاقی وزیرآبی وسائل کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 جولائی 2019 18:44

اپوزیشن اپنے ڈپٹی چیئرمین کی خیرمنائے، فیصل واوڈا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی 2019ء) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی چیئرمین کی خیرمنائے، صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ اپنی جگہ رہیں گے، اپوزیشن کے ایم این ایز اورایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوتی ہیں، حکومت ان کو این آراو دیں گی اور نہ کوئی ڈیل کرے گی۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ داسو پن بجلی منصوبے میں مجرمانہ غفلت کی گئی۔

فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ بھارت ہمیں سیلاب کا ڈیٹا فوری فراہم کرے۔ بھارت نے ہمیں جولائی سے اکتوبر تک سیلاب کا ڈیٹا ابھی فراہم نہیں کیا۔ سندھ کی عوام کیلئے بڑے منصوبے لا رہے ہیں، کراچی میں پانی کی فراہمی کی جلد خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکنک نے داسو پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

 وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن ڈپٹی چیئرمین کی خیرمنائے، صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ اپنی جگہ رہیں گے۔ اپوزیشن کے ایم این ایز اورایم پی ایز کی ملاقاتیں وزیراعظم سے ہوتی ہیں۔ وزیراعظم نہ این آراو دیں گے نہ کوئی ڈیل کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں 34 منصوبوں کا اعلان کیا گیا‘ 970 ارب کی لاگت تھی ‘ ان میں سے زیادہ تر کھٹائی کا شکار ہوئے۔

آج ان کو مکمل کر یں تو ان کی لاگت دو گنا ہو جائے گی۔ دونوں جماعتوں کے سابق 1700 ارب کے منصوبے تھے اب 3 ہزار ارب کے ہوگئے ہیں۔ ان پر لگایا گیا پیسہ ضائع ہوگیا ہے۔ وزارت میں ہدایت کی ہے کہ کوئی بدانتظامی ہوئی تو اس کی گرفت کریں گے لیکن بلاجواز کوئی اقدام نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 18 ارب روپے مہمند ڈیم کے منصوبے میں بچائے ہیں۔ داسو میں ساڑھے تین سال میں 36 کروڑ روپے روزانہ نقصان ہو رہا ہے۔ سابق حکومت میں زمین کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے یہ نقصان ہوا ہے۔ اس مسئلہ کو ایک دو ہفتے میں حل کرلیا جائے گا۔ داسو کا منصوبہ بھی مکمل ہوگا تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔