وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

پیر 15 جولائی 2019 19:29

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ..
کوئٹہ۔ 15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،کوئٹہ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ایم کیو یم بلوچستان کے رہنماء سید سلیم اختر ایڈوکیٹ ،ملک عمران کاکڑاور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کوئٹہ میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور دیگر حکومتی نمائندوں اور ایم کیوایم بلوچستان کے رہنمائوں وکارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر ایم کیو ایم کی حکمت عملی سے انہیں آگاہ کرینگے۔