چیئرمین سینیٹ کی حمایت پر ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے شکر گزار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

پیر 15 جولائی 2019 19:29

چیئرمین سینیٹ کی حمایت پر ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد ..
کوئٹہ۔ 15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مزکری صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی غیر مشروط حمایت پر متحدہ قومی مومنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی تبدیلی کے عمل کو ناکام بنانے کے لیے تمام جمہوری اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی توثیق حوصلہ افزاء اقدام اور جمہوری استحکام کا دو ٹوک پیغام ہے ۔

پیر کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے قرارداد کو جمہوری انداز میں ناکام بنایا جائے گا اور اس فیصلے پر ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے شکر گزار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلد ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرکے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی حمایت پر بلوچستان عوامی پارٹی اور صوبے بھر کے عوام کی جانب سے ایم اکیو ایم پاکستان کا شکریہ اداکرونگا۔