حکومت ملک میں کھیلوں کی بحالی و ترقی کے لیے پٴْر عزم رہے گی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

پیر 15 جولائی 2019 19:50

حکومت ملک میں کھیلوں کی بحالی و ترقی کے لیے پٴْر عزم رہے گی، ڈاکٹر فہمیدہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کھیلوں کی بحالی و ترقی کے لیے پٴْر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس میں سکواش کے کھلاڑیوں کے تقسیم کیش ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر صدر شاہد اختر علوی اور سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود بھی تھی۔

انہوں نی کہا کہ سکواش فیڈریشن دو سالوں میں انتھک محنت اور عالمی کھیلوں میں کامیابی پر مبارک کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے نجی سیکٹر، میڈیا اور صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈپلومیسی ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل ہو گا، میری وزارت اور پاکستان سپورٹس بورڈ سکواش کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو 76 میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر فیڈریشن، کوچ اور کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلیے فنڈز جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کھیلوں کے گرتے معیار کو بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔