فواد چوہدری کا نیب سے بلاول بھٹو زر داری اور مریم نوارکے اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ

دونوں ابو بچائو مہم پر گامزن ہیں ،احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک زرداری،نواز شریف کیساتھ افتخار چوہدری کابھی احتساب نہیں ہوتا، حامد خان جیسے لوگوں کی بھی گرفتاری ہونی چاہیے ،افتخار چوہدری پیسے چھپانے میں ماہر ہیں،انکو پہلے پکڑنا چاہئے،ہجری کیلنڈر کو منظوری کیلئے اگلے ہفتے کابینہ کو بھجوایا جارہا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 15 جولائی 2019 19:58

فواد چوہدری کا نیب سے بلاول بھٹو زر داری اور مریم نوارکے اثاثے منجمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور مسلم لیگ (ن)کی نائب صد ر مریم نوارکے اثاثے منجمد کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ دونوں ابو بچائو مہم پر گامزن ہیں ،احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک زرداری،نواز شریف کیساتھ افتخار چوہدری کابھی احتساب نہیں ہوتا، حامد خان جیسے لوگوں کی بھی گرفتاری ہونی چاہیے ،افتخار چوہدری پیسے چھپانے میں ماہر ہیں،انکو پہلے پکڑنا چاہئے،ہجری کیلنڈر کو منظوری کیلئے اگلے ہفتے کابینہ کو بھجوایا جارہا ہے ۔

پیر کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای سی او کی سائنس فاؤنڈیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے گیا تھا،پہلے آر سی ڈی ہوا کرتا تھا اب ای سی او بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایران ترکی اور ایران کے پاس آگے جانے کا ایک ہی راستہ ہے،وہ راستہ سائنس و ٹیکنالوجی کا راستہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یورپی یونین کے ساتھ پچیس سال بعد سائنس اینڈٹیکنالوجی کا رشتہ بحال ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم سے دورہ امریکا کے دوران سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر زور دینے پر زور دیا ہے۔ انہوکںنے کہاکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی رویت اپیس کو مسلمہ امہ نے سراہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ سے رویت ہلال کمیٹی کوختم کر کے ایپ کو سرکاری رویت قرار دینے کی اپیل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی میں وزارت کی رویت ایپ کو پیش کرنے کیلئے دفتر خارجہ کو بھیجی جا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ای پولیسنگ کے ذریعے مجرموں کی تمام ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو سکیں گی۔ انہوںنے کہاکہ 17اکتوبر کو سر سید کے یوم ولادت کے موقع پر سائنس کانفرس کا انعقاد کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ کانفرنس میں بل گیٹ،مارک زکمبرک،ملالہ یوسفزئی اورگوگل کے مالک کو دعوت دی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ نواز اور شہباز کی کرپشن کے الزامات سن سن کر بور ہو گئے ہیں،مریم نواز کے پانچ سو بلین دولت کا کوئی جواز نہیں۔

انہوںنے کہاکہ جج کے خط کا حکومت اور وزراء کا کیا تعلق ۔ انہوںنے کہاکہ جو پاکستانی پیسہ چوری کیا اس کو ریکور کرنا حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز جتنی محنت جج کو قائل کرنے میں لگادی اتنی اگر صیح دستاویزات کی فراہمی میں کرتے تو آج مشکلات میں مبتلا نہیں ہو تیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں بیٹے برطانوی شہری اور بیٹی قوم کی بیٹی بننا چاہتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آدھا خاندان پاکستانی اور آدھا خاندان برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ججزپر دباؤ ڈالنا کوئی نئی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم اور بلاول دونوں ابو بچاؤ مہم پر گامزن ہے،ان پر مالی کرپشن کا کیس ہیں،نیب نے اب تک ان کے اثاثے کیوں منجمد نہیں کئی انہوںنے کہاکہ مریم نواز اور بلاول کے اثاثے فوری طور پر منجمد ہونے چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک زرداری،نواز شریف کیساتھ افتخار چوہدری کابھی احتساب نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ یہ قطعی طور پر زرداری اور نواز شریف سے کم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حامد خان جیسے ٹاوٹس کی گرفتاری ہونی چاہئیں،ریکوڈک پر افتخار چوہدری نے جو کچھ کیا اس کا احتساب ہونا چاہئے۔ انہوکںنے کہاکہ نیب اور شہزاد اکبر لائق تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوںنے کہاکہ زرداری اور شریفوں کے اکاؤنٹس میں پیسے ایسے اترے ہیں جس طرح من و صلویٰ اترتے ہیں۔ انہوکںنے کہاکہ دوسروں کے بچے جب دودھ چھوڑتے ہیں،ان کے بچے کامیاب بزنس مین بن چکے ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افتخار چوہدری پیسے چھپانے میں ماہر ہیں،انکو پہلے پکڑنا چاہیئے۔ انہوںنے کہاکہ کسی کی مداخلت کرنے سے چاند اپنا مدار نہیں بدلتا۔ انہوںنے کہاکہ اثاثوں کومنجمد کرنا نہ کرنا نیب کا کام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہجری کیلنڈر کو منظوری کیلئے اگلے ہفتے کابینہ کو بھجوائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم آج بھی پسماندہ سوچ میں رہ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اب جدیدیت کی طرف جا رہی ہے۔