Live Updates

سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر (کل) ہونے والے اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 15 جولائی 2019 20:04

سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر (کل) ہونے والے اجلاس کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر (کل) منگل کو ہونے والے اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایوان اور کابینہ اجلاس میں پروڈکشن آرڈر کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق نیب تحویل میں ہیں ،رانا ثناء اللہ ہیروئن برآمدگی کیس میں جیل میں ہیں ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے علی وزیر اور محسن داوڑ بھی گرفتار ہیں ۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار اسپیکر کے پاس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات