میانمار میں کان حادثہ، 4 افراد لاپتہ

پیر 15 جولائی 2019 20:26

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) میانمار کی کاچن ریاست میں ہپاکانت شہر کے نزدیک ہوئے کان کے حادثے میں 4 لوگ لاپتہ ہیں جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دیر سے ملی اطلاع کے مطابق رات گئے کو ہپاکانت شہر کے بالاکھا گائوں کے نزدیک ہوئے اس حادثے کے بعد لاپتہ کانکنوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔اس کان میں فی الحال کان کنی کا کام سرکاری طورپر بند تھا۔

متعلقہ عنوان :