برطانیہ کی ایرانی تیل بردار ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی

ایران برطانیہ کو ضمانت دے کہ خام تیل شام نہیں لے جایا جا رہا،برطانوی سیکرٹری خارجہ

پیر 15 جولائی 2019 20:26

برطانیہ کی ایرانی تیل بردار ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) برطانیہ نے ایرانی تیل بردار ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو اس شرط پر چھوڑا جا سکتا ہے اگر برطانیہ کو اس بات کی ضمانت دی جائے کہ خام تیل شام نہیں لے جایا جا رہا۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے جبرالٹر سے تحویل میں لیے گئے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو چھوڑا جا سکتا ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ ایران برطانیہ کو ضمانت دے کہ خام تیل شام نہیں لے جایا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :