انڈونیشیا کے جنوب مشرقی حصے میں شدید زلزلہ ، شدت 7.3ریکارڈ

پیر 15 جولائی 2019 21:20

انڈونیشیا کے جنوب مشرقی حصے میں شدید زلزلہ ، شدت 7.3ریکارڈ
جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019) انڈونیشا کے جنوب مشرقی موکو جزائر میں شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے نے مالوکو جزائر کے بڑے شہر تیرانٹے کو ہلا کر رکھ دیا جس سے تیرانٹے اور قرب و جوار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ تیرانٹے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ فی الحال اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔